183

کچھ غیرجماعتی لوگوں کوجمعیت علماءاسلام چترال کے رکن ظاہرکرکے دیرینہ کارکنوں کونظراندازکرنے کی کوشش کی جارہی ہے /مولانامحمدالیاس

چترال (نامہ نگار)سابقتحصیل امیرجمعیت علما اسلام چترال وتحصیل ناظم چترال مولانامحمدالیاس نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کچھ عناصرغیرجماعتی لوگوں کوجمعیت علما ءاسلام چترال کے رکن ظاہرکرکے دیرینہ کارکنوں کونظراندازکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس ناانصافی کوکبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔انہو ں نے میڈیا کوتفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ 22دسمبرکوجمعیت علماء اسلام چترال کے ضلعی مجلس عمومی کاپہلااجلاس منعقدکیاگیا جس میں مجلس عمومی کے پُرانے کارکنان موجود تھے جنہوں نے اپنے خیالات کااظہاکرناچاہا لیکن انہیں موقع نہیں دیاگیا۔اُنہوں نے کہا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غیرجماعتی چندشر پسندلوگوں کوجمعیت علماء اسلام کے رکنیت سازی کے کارڈ دے کردرست طریقے سے رکنیت سازی نہ کرکے انہیں جے یوآئی کارکن بنایاگیاہے اورہمیں اظہارخیال کرنے کاموقع نہیں دیکران شرپسندوں سے ہنگامہ آرائی کرائی گئی۔اُنہوں نے کہا کہ اُن لوگوں کاتعلق دوسرے جماعتوں سے ہیں اوراُن کے تمام ریکارڈاور ثبوت ہمارے پاس موجودہیں۔بہت جلد میڈیاکی وساطت سے حقائق سامنے لائے جائے گے۔انہوں نے اجلاس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام چترال کی تاریخ میں یہ پہلی ناکام اجلاس تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں