469

چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2020ء مکمل،ظہیرالدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب

چترال (نامہ نگار) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2020ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز (سماء ٹی۔وی)سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر، عبدالغفار (روزنامہ جہاد) جنرل سیکرٹری، نورافضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ (نمائندہ روزنامہ اُمت)چیف ایڈیٹرڈیلی چترال ڈاٹ کم آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔ پیر کے روز منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر صدر ظہیرالدین نے دوبارہ اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے اور چترال میں صحافی برادری کو درپیش مشکلات حل کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں