206

صوبائی انٹر سکول کھیلوں کے مقابلے،گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم صوبائی چمپئین بن گئی

چترال/ گزشتہ مہینے سے جاری ضلع، ڈویژن اور صوبے کی سطح پر انٹر سکول کھیلوں کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بونیر کی فٹ بال ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کرکے صوبائی چمپئین بن گئی۔ مستوج کی طرف سے تمام کھلاڑیوں نے بہتر کھیل پیش کیا اورشائقین فٹ بال سے داد وصول کی۔ اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی وزیرزادہ، محکمہ تعلیم اپر چترال کے ڈی ای اومحمود غزنوی، ایس ڈی ای اوسپورٹس فاروق اعظم،پی ٹی آئی رہنما رحمت غازی، ٹیم کے آفیشل سمیت بڑی تعداد میں چترالی شائقین موجود تھے۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے بہترکھیل پیش کرنے پر شاباش بھی دی۔واضح رہے گورنمنٹ ہائیرسیکینڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی چمپئین بننے کا اعزازحاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے چترال کے مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں کوارٹرفائنل، سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں