259

پہلی بارملاکنڈ میں 26 جنوری کوباچا خان بابا اورولی خان بابا کی برسی ظفر پارک بٹ خیلہ میں منانے کا فیصلہ

چکدرہ(نامہ نگار)گذشتہ روز فٹسنگ ہٹ چکدرہ میں صوبایی ڈپٹی جنرل  سیکرٹری شیر شاہ خان کی زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کا اجلاس 26 جنوری کو ظفرپارک بٹ خیلہ ملاکنڈ میں منعقد ہونے والے فخرافغان باچا خان اوررہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور جنرل سیکرٹری ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون ایس ایف کے عہدیداروں نے شرکت اختیارکیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر حسین شاہ خان یوسفزئی، شانگلہ کے ایم پی اے فیصل زیب خان ، صوبایی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیرشاہ خان ،صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیرخان، صوبایی کلچر سیکرٹری نثار خان ، صوبایی نائب صدرزنانہ خدیجہ سردار، ضلع ملاکنڈ کے صدراعجازعلی خان ، ضلع بونیرکے صدرکریم بابک ، ضلع سوات کے صدرایوب خان اشاڑی، ضلع شانگلہ کے صدراپردیرکے صدر و دیگر قائدین نے کہا کے پہلی بارملاکنڈ میں باچا خان بابا اورولی خان بابا کی برسی ظفر پارک بٹ خیلہ میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ملاکنڈ کیلے کسی اعزاز سے کم نہیں، انہوں نے کہا کے اس برسی کے جلسے کو تاریخی شکل دینگے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان عہدداران نیشنل یوتھ ، پختون ایس ایف اوردیگرذیلی تنظیموں کے کارکنان اورعہدداران شرکت اختیارکرینگے، اور ثابت کرینگے کے عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ڈویژن میں مرکزی و صوبایی قائدین کے ایک اشارے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے قائدین نے کہا کے 26 جنوری کو اے این پی اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی جس سے ملاکنڈ کا سیاسی نقشہ بدل جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں