195

پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد اور پشاور کے لئے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کااعلان

چترال /پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے چترال سے اسلام آباداور پشاور کے لئے اپنے پروازوں کی کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے۔مسافروں کی طرف سے کرایوں میں کمی کے لئے بار بار مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال میں پی آئی اے منیجمنٹ کی کوششوں سے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔چترال سے اسلام آباد اور پشاور کے لئے کرایہ7000 روپیہ تھا جسے اب کم کرکے5750روپیہ کردیا گیا ہے۔ چترال کے عوام نے کرایوں میں کمی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے منیجمنٹ چترال کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں