197

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سےشیلٹر ہومزکا قیام مدینہ کی ریاست کا اہم قدم ہے،پی ٹی آئی سرگرم کارکن عبدالجبار

چترال ( محکم الدین ) بمبوریت سے تعلق رکھنے والے پا کستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن اور مقامی رہنما عبدالجبار نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بے سہارا اور کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے افراد کیلئے شیلٹر ہومز کے قیام کو مدینہ کی ریاست کا اہم قدم قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ چترال ایک وسیع رقبے پر پھیلا دور افتادہ ضلع ہے ۔ ا س کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچنے کیلئے ساڑھے تین سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے ۔ اس لئے سفر کرنے والے غریب افراد ہوٹلوں کے اخراجات برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں ۔جبکہ دیگر بےگھر لوگ اس کے علاوہ ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ لیکن ابھی وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ان نادار اور چھت سے محروم لوگوں کو ٹھٹہرتی سردی سے بچانے اور خوراک فراہم کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک این جی او نے مریضوں کیلئے ویٹنگ روم تعمیر کیاتھا ۔ اس میں تھوڑی تبدیلی کرکے ہسپتال کے مریضوں کے اٹنڈنٹس کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے ۔ اس سے مطلوبہ مقاصد پورے نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے اپیل کی ۔ کہ چترال لوئر میں شیلٹر اور لنگر قائم کیا جائے ۔ تاکہ بے سہارا لوگوں کو چھت اور خوراک فراہم کی جا سکے ۔ اور ریاست مدینہ کے قیام کے خواب کو عملی جامہ پہنانےمیں پیش رفت ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں