265

اسلامیہ ماڈل کالج برنس میں نیے سال کی تقریب اور پری بورڈ ایگزام رزلٹ ڈے ایک ساتھ منایا گی

چترال /اسلامیہ ماڈل کالج برنس میں نیے سال کی تقریب اور پری بورڈ ایگزام رزلٹ ڈے ایک ساتھ منایا گیا سابق ایم پی اے اور جمعیت علماء اسلام‌کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ‌صدارت کی کرسی پہ پرنپسل یاسر شہید ہائیر سکینڈری سکول اقبال الدین براجمان تھے۔ ان کے علاوہ ڈائریکٹر اسلامیہ ماڈل کالج پروفیسرمحمد نظار،سابق ڈسٹرکٹ سپرٹنڈنٹ ایجوکشن لطیف الرحمن پروفیسر فرمان پروفیسر افتاب، پروفیسر حسین اللہ ،ایس ایس ٹی فضل ہادی و مشتہیدالدین ایڈوکیٹ ،اسدالرحمن اوراقرارالدین خسرو سمیت علاقے کے علمی شخصیات نے شرکت کی۔ پرنسپل‌ رفیع اللہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کی میزبانی سٹوڈنٹس فہیم اللہ کررہے تھے۔ مختلف طلبہ نے تقریر،لطیفے اوراشعار پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کیں۔ کالج کے لیکچررعاطف الرحمن نے پری بورڈ ایگزام کے رزلٹ کا اعلان کیا اورمہمانوں نے طلبہ میں میڈلز تقسیم کیے۔ مولانا سعادت الرحمن اوراس کے ننھے بیٹے موغوب الرحمن نے نعت شریف پیش کی۔ مولانا سعادت نے اپنی تقریر میں مہمانوں کا شکریہ‌ ادا کیا اورکالج کے ساتھ عدم تعاون پردوست پروفیسرزسے شکوے بھی  کیے۔ اقرارالدین خسرو نے اپنی تقریر میں مہمانوں سے درخواست کی کہ علاقےمیں علم کی شمع کو روشن کرنے لیے صاحب استطاعت حاضرین نادار طلبہ کیلیے ایک ایک سکالر شپ کا اعلان کریں ۔ مہمان خصوصی مولانا عبدالرحمن اورپرنسپل اقبال الدین نے بھی اپنے خطاب میں محنت کی عظمت پر زوردیا۔  اقبال الدین نے سب سے زیادہ حاضر ہونے طلبہ کو نقد انعامات بھی دیے۔

کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر حسین اللہ نے تقریر کرتے ہوے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکالج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ محفل کے اختتام پر نیے سال کا کیک بھی کاٹاگیا۔ اور پرلطف عشاییے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں