213

لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ فوراً منسوخ کیا جائے، بصورت دیگرشدید احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے۔تحریک حقوق عوام اپر چترال

تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زمہ داروں نے کہا ہے کہ ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال بونی اپر چترال کے لیڈی ڈاکٹر ظہرہ اسیر کا تبادلہ دروش ہسپتال کردیا گیا ہے۔ چونکہ ٹی۔ایچ کیو ہسپتال بونی جسے اب ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کا درجہ حاصل ہے میں پہلے ہی سے ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے اور تحریک حقوق عوام اپر چترال نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بارہا ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کیلئے مطالبہ کرچکی ہے اور قرارداد بھی متعلقہ اداروں کو بھیج چکی ہے جس میں میل ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ کم از کم ایک اور لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی شامل ہے۔ کیونکہ پورے اپر چترال کے مریضوں کیلئے اس ہسپتال میں ایک ہی لیڈی ڈاکٹر ہے۔ متعلقہ حکام اپر چترال کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر بھیجنے کی بجائے موجودہ لیڈی ڈاکٹر کا بھی تبادلہ کردیا۔ عوام اپر چترال اس زیادتی کو کسی صورت قبول نہیں کریگی۔ ڈاکٹروں کی کمی اور دوسرے مسائل کے ساتھ ساتھ اس شدید سردی کے موسم میں واردڈ میں سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر یا آگ جلانے کی لکڑی کا تاحال کوئی انتظام نہیں ہے اور داخل مریضوں کو خود سے بندوبست کرنا پڑتاہے۔ اس سلسلے میں تحریک حقوق عوام اپر چترال نے ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں لیڈی ڈاکٹر کے تبادلے کو شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مسترد کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ لیڈی ڈاکٹر کو کسی صورت یہاں سے نہیں جانے دیا جائیگا۔ لہذا ڈاکٹر صاحبہ کے تبادلے کو فوراً منسوخ کیا جائے اور ایک اور لیڈی ڈاکٹر مزید بھیجا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اپر چترال اب ایک الگ ضلع ہے اور ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال بونی کو ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کا درجہ دیا جا چکا ہے لہذا مزید تاخیر کے بغیر ڈی۔ایچ۔او تعینات کیا جائے۔ اور ہسپتال میں ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کے حساب سے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دوسرے ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر پورے اپر چترال سے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے عنقریب شدید احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں