198

خیبر پختونخوا میں پولیو کے وار جاری ہے اور سال نو کے آغاز میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 5 نئے کیسز رپورٹ

پشاور۔۔۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کے وار جاری ہے اور سال نو کے آغاز میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئیں ہیں۔

جمعرات کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا سے جاری ایک بیان مطابق صوبہ کے جنوبی اضلاع بنوں سے26ماہ کے بچے، ٹانک میں30ماہ کی بچی اور5ماہ کے بچے ،ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں24ماہ کی بچی جبکہ مہمند کی تحصیل بائزئی میں6ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

متاثر بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ان بچوں کے نمونے دسمبر میں لئے گئے تھے اس لئے ان پانچ کیسز سامنے آنے کے بعد 2019 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد123جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد88ہوگئی ہے۔

صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالباسط نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو اور موثر بنائے تاکہ پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے ای او سی کوآرڈنیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں