88

محمد طارق آفریدی ایڈوکیٹ خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین اورمحمد اعجاز خان صابی ایڈوکیٹ چیئرمین انتظامی کمیٹی منتخب

پشاور(نامہ نگار)محمد طارق آفریدی ایڈوکیٹ خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین جبکہ محمد اعجاز خان صابی ایڈوکیٹ چئیرمین انتظامی کمیٹی منتخب ہوگئے ہیں اس سلسلے میں خیبرپختونخوا بار کونسل کی جنرل باڈی کا اجلاس کونسل کے چئیرمین اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرل عبداللطیف یوسفزئی کی زیر صدارت ہفتہ کو بار کونسل کی نئی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور منعقد ہواجس میں کونسل کے تمام ارکان نے شرکت کی اور اکثریت کی بنیاد پرسال 2016کیلئے ان دو نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ اجلاس میں چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر وحشیانہ دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں متاثرہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا ظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں