385

ہائیر سکنڈری سکول مستوج کی ٹیم بونی پہنچنے پر شاندار استقبال۔

بونی (ذکرمحمدزخمی)گوارنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مستوج کی صوبائی فاتح ٹیم کی بونی پہنچنے پر بازار یونین بونی،،ضلعی انتظامیہ،سپورٹس کے دلدادہ اور سول سوسائٹی کے معززین ان کا شاندار استقبال کیا۔ یاد رہے کہ جی۔ایچ۔ایس۔ایس مستوج کی ٹیم صوبائی سطح پر فٹ بال ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ میں پہلی بار چترال کو اعزاز بخشی ہے۔ ان کی اس کارکردگی پر ہر چترالی کا سر فخر سے بلند ہوئی۔ آج جب صوبائی چیمپین بونی پہنچی تو باوجود موسم کے انتہائی خرابی اور برف باری کے تجار یونین بونی، ضلعی انتظامیہ، کھیلوں کے شوقین اور سول سوسائٹی کے معززین ان کے استقبال کے لیے چوک بونی میں موجود تھے۔کھلاڑیوں کی امد پر صدر تجار یونین بونی محمد شفع،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور دوسرے معززین نے نوجوان کھلاڑیوں کو ہار پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج،صدر تجار یونین محمد شفع، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پرویز لال،ذاکر زخمیؔ نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں داد دی اور شاندار الفاظ میں انہیں اور ان کے سربراہاں کو خراجِ تحسین پیش کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آپ نے صرف مستوج یا اپر چترال یا لوئر چترال کا سرفخر سے بلند کیا بلکہ مالاکنڈ دویژن کی نمائیندگی کا حق ادا کیا اس لیے ہم آپ پر بجا طور پر فخر کرتے ہوے تواقع رکھتے ہیں کہ زندگی کے اگے سفر میں بھی آپ ہمارے لیے قابل فخر ثابت ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث ہم اپ کا وہ استقبال نہ کر سکے جس کا آپ مستحق تھے اس لیے ہم آپ کے اعزاز میں ایک اور شاندار تقریب کا اہتمام کرینگے جو وقت اور موسم کی موزونیت پر منحصر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں