209

فٹ بال فاتح ہایئر سکینڈری سکول مستوج کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ہائی سکول بونی تقریب کا انعقاد

صوبائی سطح پر مقابلہ جیت کر آنے والے ہائیر سکینڈری سکول مستوج کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں بونی ہائی سکول میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی سکول بونی کے پرنسپل،سٹاف،دفتری عملہ، انتظامیہ کے افیسر اور علاقے کے معتبرات موجود تھے۔ اپرچترال میں تعینات ہونے ہونے والا نئی ضلعی ایجوکیشن افیسر ذوالفقار الملک بھی دفتر کا چارچ لینے سے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لیے ہائی سکول بونی پہنچ گئے اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان بھی کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کے لیے ہال میں موجود تھے تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔اے۔دی۔ای۔او اکرام الدین لال نے نظامت کی فرائض نبھائی۔ صدارت نو آمد ضلع ایجوکشن افیسر ذوالفقار الملک نے کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل صاحب الرحمن نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے شاہینوں کے استقبال اور حوصلہ دینے کے لیے موسمی خرابی اور برف باری کے باوجود کثیر تعداد میں جمع ہوئے۔ اُنہوں نے مستوج سے لیکر صوبائی دارالحکومت تک ناقابل شکست کارکردگی انجام دینے پر ہائیر سکینڈری سکول مستوج کے کھلاڑیوں، پرنسپل،کوچ اور دوسرے منتظمین کو ہائی سکول بونی کے جملہ اسٹاف کے طرف سے مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے تاریخ میں پہلی بار جو اعزاز مستوج سکول نے ہمیں دلائی ہے وہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ بعد میں وینر کھلاڑیوں اور سکول انتظامیہ کو ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول مستوج مظہر علی شاہ نے اپنے خطاب میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کے ساتھ مختلف شکل میں ہمدردی اور تعاون کی۔ انہوں نے کہا کہ شاید آ پ سب کی دعاوں اور دلی ہمدردیوں کے بے غیر جو اعزاز ہمیں ملا ہے یہ ناممکن تھا۔پروگرام کے ٓاخر میں صدرِ تقریب ضلعی ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار الملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ میں جس ضلع پر چارج سنبھال رہا ہوں وہاں کے لوگ تعلیم کی اہمیت کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی میں نمایان ہیں۔اُنہوں نے مستوج ہائیر سکینڈری سکول کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری دلی خواہش ہوگی کہ میرے موجودگی میں اپر چترال تعلیمی میدان میں نما یاں کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی مثبت سرگرمیوں میں بھی مقام پیدا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں