199

زیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری سے ا ن کے دفتر میں طلب کردہ خصوصی میٹنگ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری سے ا ن کے دفتر میں طلب کردہ خصوصی میٹنگ میں اس بات پر زور دیاکہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام واٹر سپلائی پراجیکٹ کے منصوبوں میں کوئی کوتاہی اور غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائے گااور اس کی اہمیت کے پیش نظر آئندہ کے لئے وہ ایک ایک انچ پائپ لائن کی مانٹیرنگ خود کریں گے۔ چیف انجینئر اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ چترال کے ساتھ میٹنگ میں چترال شہر میں پانی کی موجودہ قلت دور کرنے کے لئے بھی مختلف اپشن پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع بھر میں مختلف دیہات میں واٹر سپلائی اسکیموں میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر زادہ نے محکمہ کے حکام پر واضح کیا کہ کسی بھی واٹر سپلائی اسکیم میں کلاس فور ملازمت کا حق اس شخص کا ہے جس نے کمیونٹی کی خاطر مفت زمیں دی ہو کیونکہ انہیں ملازمت سے محروم کرنے کی صور ت میں مسائل جنم لیتے ہیں اور کئی علاقوں میں منصوبے بند پڑے ہیں۔ اجلاس میں مختلف علاقوں کے لئے واٹر سپلائی اسکیموں کے لئے دفتری اور ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کا فیصلہ ہوا جن میں کیسو گاؤں کے لئے 6کروڑ روپے، چمرکن کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے اور پرواک کے لئے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی ا سکیم شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق ضلعی صدر عبداللطیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ٓٓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں