249

سی پیک پر پورے ملاکنڈ ڈویژن میں کام زور و شور سے جاری ہے دیر بالا و پائیں میں صنعتی زون قائم کئے جا رہے ہیں /ایم این ایصاحبزادہ صبغت اللہ

پشار(نمائندہ ڈیلی چترال)رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر پورے ملاکنڈ ڈویژن میں کام زور و شور سے جاری ہے دیر بالا و پائیں میں صنعتی زون قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ وہاں سیاحت کو بھی ہنگامی بنیادوں پر بطور صنعت ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے دونوں اضلاع کو وفاق و خیبرپختونخوا حکومتوں میں موثر نمائندگی دینے کا یقین دلایا ہے جبکہ دیر بالا کیلئے میگا منصوبہ کی منظوری دی گئی ہے جس کی نوعیت کیلئے دیر کے افسران انہیں تجاویز دیں جو خدمت خلق اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے ثانی نہیں رکھتے چترال و دیر اور بونیر کے پانچ اضلاع پر مشتمل نئے ڈویژن کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے جس سے خطے میں تعمیر و ترقی اور روزگار و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا وہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ہال پشاور میں دیر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (دعا) کی نومنتخب کابینہ کی رسم حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے تقریب میں رکن قومی اسمبلی بشیر خان، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن شفیع اللہ خان، ارکان صوبائی اسمبلی ہمایون خان، صاحبزادہ ثناء اللہ، بہادر خان، لیاقت علی خان، عنایت اللہ، دعا کے سبکدوش صدر انجینئر قاضی محمد نعیم، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الیاس سید، نومنتخب صدر ڈاکٹر شمس الحق، نائب صدر رشید خان پائندہ خیل، جنرل سیکرٹری کرم الٰہی اور کے ایم یو کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الحق نے بھی خطاب کیا اور دیر کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ترقیاتی حکمت عملی کے علاوہ دعا کے بھائی چارے و فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر دیر چیمبر آف کامرس کے بانی رہنما و سابق سینیٹر حاجی غلام علی، سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ، تاجر مشتاق احمد اور دیر سے تعلق رکھنے والے دیگر مخیر افراد نے فلاحی تنظیم کیلئے گرانقدر عطیات کا اعلان بھی کیا تقریب میں ممتاز شعراء بخت زادہ دانش اور نور الٰہی تیمور نے بھائی چارے اور خدمت خلق کے موضوع پر اپنا تازہ کلام بھی سنایا اور اس حوالے سے دعا کی کاوشوں کی تعریف کی جس پر حاضرین نے انہیں بھرپور داد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں