228

اپرچترال کے تمام سٹرکوں میں برف ہٹاکرعام ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گئی/اے سی محمدریاض/معظم خان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر وڈی ڈی ایم اواپرچترال محمدریاض اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے گذشتہ روزبونی چوک ٹوریسٹ ہاوس روڈمیں برف ہٹانے کے کام کاجائزہ لیتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اپرچترال کے تمام چھوٹی بڑی سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگایا جائے۔تاکہ عوام کوسفرکے دوران کوئی تکلیف نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کے تمام سٹرکوں میں برف ہٹاکرعام ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گئی۔انہوں نے مزیدکہاکہ گذشتہ سال کی نسبت ضلع چترال میں بارش اور برف باری زیادہ ہوئی جس کی وجہ سے اپرچترال کے مختلف روڈ پر برف زیادہ ہونے کی وجہ سے بند ہوئے تھے۔ مذکورہ سڑکون سے برف ہٹاکر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں