Site icon Daily Chitral

جمعیت علماء اسلام چترال کے اکابرین اور کارکنان کا خصوصی اجلاس منعقدہوا

چترال(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے اکابرین اور کارکنان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا ہدایت الرحمن منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں کارکنان اور اکابرین نے شرکت کیں۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کو فعال کرنے کے سلسلے میں مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت کے مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا، جمعیت کو نقصان پہنچانے والے عوامل کی نشاندہی جو پہلے سے کی گئی ہیں انکو آگے بڑھانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو جمعیت کے صوبائی و مرکزی قائدین سے رابطے میں رہ کر اس بابت جمعیت کے دستور کے مطابق فیصلہ لینے کی بھرپور کوشش کریگی۔اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذم کرتے ہوئے اس سلسلے میں جمعیت علماء السلا م کے پر امن موقف کی تائید کی گئی اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی طرف سے چارسدہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قائد جمعیت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعیت علماء اسلام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری اور دینی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Exit mobile version