285

الواعظ سید صدر الدین شا ہ سکنہ بانگ یارخون مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے،جن کی نماز جنازہ جمعہ کے روزبانگ میں اداکی جائے گی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)الواعظ سید صدر الدین شا ہ سکنہ بانگ یارخون مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے۔جن کی نمازجنازہ جمعہ کے روز بانگ یارخون میں اداکرنے کے بعدآبائی قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔ الواعظ سید صدر الدین شا ہ چنددن پہلے وران ڈیوٹی طبیعت خرابی کے باعث بی ایم سی بونی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔بعدمیں علاج کے لئے آغاخان ہسپتال کراچی منتقل کیاگیاوہان دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملے،مرحوم کے سوگواران میں ایک بیٹی،تین بیٹے،دوبھائی اوربیوہ شامل ہیں۔الواعظ سید صدر الدین شاہ کی جدائی وادی یارخون کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے وقت پورا ہونے پر یہاں سے چلے جانا ہے۔دعا ہے کہ اللہ پاک آقا دوجہاں محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے اور صدقے سے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور درجات بلند فرمائے۔ اور تمام لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں