198

چترال میں 132 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور دیہات کو بجلی دینے کے لئے 300 ملین روپے مختص

وفاقی وزیر برائےتوانائی عمر ایوب نے جمعرات کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ چترال میں 132 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور دیہات کو بجلی دینے کے لئے 300 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیریونین کونسلز بروز، ایون،کیسو، ارسون اورعشریت کو بجلی کی ترسیل کی لائنیں بچھانے میں تاخیر سے متعلق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور شاہدہ اختر علی کے نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر ڈیڑھ سو ملین روپے اور ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے اور بنانے پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ جلد ہی مختص فنڈز جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں