319

محکمہ صحت خیبرپختونخوا ترجیحی بنیادپرٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کو مستقل طور پر تعینات کی جائے /پی پی پی صدرسلیم خان

چترال(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے صدروسابق صوبائی وزیربہبودآبادی خیبرپختونخوا سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ تبدیلی سرکار کی جانب سے صحت کے محکمہ میں تبدیلی کے یوں تو بڑے دعوے اور وعدے کئے جارہے ہیں لیکن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کی کمی ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ارندو،دامیل،شیشی کوہ اور ارسون کے دور دراز علاقوں سے مریض علاج ومعالجہ کے لیے یہاں آتے ہیں،لیکن لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال جانا پڑتا ہے۔ جسکی وجہ سے ان مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دروش کے عوام نے اس مسئلہ کو کئی بار اجاگر کیا لیکن وقتی طور ڈاکٹر تعینات ہوتی ہے، بعد میں وہ اپنا تبادلہ کراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کو مستقل طور پر تعینات کی جائے توعوام سڑکوں پرآئیں گے کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش آئے اُن کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت محکمہ صحت پرہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں