203

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایون درخناندہ کے آگ سے متاثرہ دو بھائیوں میں امدادی سامان تقسیم

چترال / گذشتہ رات ایون کے مقام درخناندہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے دو بھائیوں کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کا بہت بڑا نقصان ہوا تھا۔ ڈی سی چترال نوید احمد کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے متاثرین میں ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے امدادی سامان تقسیم کیے۔ امدادی سامان میں ٹینٹ،سلینڈر،رضائیاں،چھٹائیاں،کولراور دیگر سامان شامل تھے۔اے سی چترال نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا۔اُنہوں نے اسطرح کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایون میں فائر بریگیڈ کی فراہمی کے لئے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لانے کی بھی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں