218

اظہارتشکر۔۔۔۔۔اْن سب کامشکورہوں کہ جنہوں نے میرے بھائی کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دی/ اہل خانہ مرحوم سیدصدرالدین شاہ سکنہ پترانگازیارخون

چترال (نامہ نگار)الوا عظ سیدگل سمبرشاہ،نامورالدین شاہ،صلاح الدین اوردیگراہل خانہ سکنہ پترانگازیارخون نے کہاہے کہ ہم اپنے اہل خانہ کی طرف سے ر یجنل کونسل،ریجنل طریقہ بورڈ لوئرچترال اوراپرچترال،ریجنل اکیڈیمی کواڈینٹراپرچترال محمدنواز،تمام واعظیں صابان،السادات گروپ گلگت بلتستان وچترال،فرمان نظر،ولی خان، شیرافضل کراچی،رحمت علی غلام جعفردوست بونی،بانگ کے عوام اوراُن تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، قابل فخر ہمسایوں،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے بھائی الواعظ سیدصدرالدین شاہ کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دینے اور ہمارے غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لائے۔ ٹیلی فون، ایس ایم ایس، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔انہوں نے کہاکہ تمام اہل خانہ کی جانب سے اُن تمام دوست اورمتعلقین کابے انتہا ممنون ہوں چترال بھر،گلگت،اسلام آباد،کراچی اورباہرملکوں سے غم کی اس گھڑی میں اپنے پیغامات کے ذریعے ہماری غمخواری کی۔اللہ تعالیٰ آپ سب احباب کواپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آمین۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فردا فردا ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم چترال کے لوکل اخبارات کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں