183

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد ایران روانہ، چترال سے رضیت با اللہ بھی شامل۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد ایران روانہ، چترال سے رضیت با اللہ بھی شامل۔لاہور( نمائندہ خصوصی ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد ایران روانہ ہوگیا وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔ وفد میں تمام مسالک کے ذمہ داران شامل ہیں۔ وفد میں چترال سے تعلق رکھنے والے ہدیتہ الھادی پاکستان کے نائب رہبر رضیت باللہ کو بھی شامل کیا گیا ہے وفد جنرل سلیمانی کی شہادت کے تعزیت کے علاوہ امریکہ کے ایران کیخلاف ہونے والے  جارہیت پر اظہار یکجہتی اورساتھ ساتھ  اس کے پاکستان پر پڑہنے والے فرقہ وارانہ اثرات سے نمٹنے کیلئے لالحہ عمل تر تیب دے گا۔ وفد مختلف پروگرامات  اور ایرانی  حکومتی  عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں