213

اتالیق آڈہ چترال میں کوئلے کا گیس بھرنے سے ایک شخص جان بحق اور دو شدید بیہوش ہو گئے

چترال (محکم الدین ) اتالیق آڈہ چترال کے ایک رہائشی کمرے میں کوئلے کا گیس بھرنے سے ایک شخص جان بحق اور دو شدید بیہوش ہو گئے ۔ بیہو ش افراد کی جانیں بعد آزان ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں فوری علاج فراہم کرکے بچالی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات آتالیق اڈہ چترال میں منشیوں کیلئے مخصوص رہائشی کمرے میں سردی سے بچنے کیلئے کوئلہ جلا کر تین افراد منشی عزیز الرحمن ساکن موری لشٹ ، کامران ساکن چارسدہ اور محمد حکیم ساکن سینگور سو گئے ۔ لیکن منگل کے دن سہ پہر تک جب ان کا پتہ نہ چلا ۔ تو ایک اور منشی ان کے پیچے کمرے تک گیا ۔ جہاں عزیز الرحمن کو مردہ جبکہ کامران اور محمد حکیم کو بیہوشی کی حالت میں پایا ۔ جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی ۔ بعد آزان بیہوش افراد کو ہسپتال پہنچا کر علاج کیا گیا ۔ جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ جان بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی ہے ۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گاوں روانہ کر دیا جائے گا ۔ جبکہ پولیس واقعے کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے ۔ چترال میں سلنڈر گیس اور کوئلے کے گیس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں