228

زرگراندہ چترال میں (IPSF) کی طرف سے بغیر چھت والے نادار بے سہارا افراد کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح ہوگیا۔

چترال (بشیر حسین آزاد) زرگراندہ چترال میں Indigenous People Survival Foundation(IPSF) کی طرف سے بغیر چھت والے ناداربے سہارا افراد کیلئے شیلٹرہوم کا افتتاح ہوگیا۔جس میں بغیر چھت Homelessافراد کیلئے شیلٹر کے ساتھ مفت کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔شیلٹر ہوم میں پندرہ افراد کی رہائش کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ گذشتہ روزڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد خان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طورپر شیلٹرہوم کا افتتاح کیا۔ اُن کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان،پرنسپل نیو سٹی کالج زرگراندہ چترال مسرور علی شاہ، صدر تجار یونین شبیر احمد، اور دیگر موجود تھے۔ڈی سی چترال نے مفت لنگر اور شیلٹر ہوم کے قیام پر چیف ایگزیکٹیو اور اُن کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیکی اور رفاہی کاموں میں سب سے اچھا کام مسکینوں اور غریبوں کو کھانا کھلانا اور اُنہیں رہائش فراہم کرنا ہے۔ ادارے کی جانب سے چترال میں غریب و نادار لوگوں کیلئے مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی ایک بہترین کوشش ہے ا ور اس طرح کے کارخیر میں مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔ اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔چترال لنگر کے انچارج مصباح الدین نے اس کارخیر میں حصہ لینے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے شدید برف باری میں شیلٹر ہوم کا افتتاح میں حصہ لینے پر ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد اور اے سی چترال عبدالولی خان سمیت دیگر مہمانوں کا شکریہ اداکیا

اُنہوں نے کہا 17 سالوں سے چترال میں قائم چترال لنگر چترال کے ہسپتالوں میں روزانہ مریضوں اور اُن کے تیمارداروں کے ساتھ ساتھ دیگر نادار افرادمیں کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔جس سے نادار، کم وسائل والے لوگ استفادہ کرتے ہیں۔  چترال لنگر کے نام سے اُن کا کچن گذشتہ سترہ سالوں سے مفت کھانا تقسیم کر رہا ہے۔ جس سے اب تک لاکھوں افراد مفت کھانا حاصل کر چکے ہیں۔ اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ چترال شہر میں بغیر چھت والے نادار بے سہارا افراد کیلئے شیلٹرہوم تعمیر کیا جائے جو کہ اللہ کے فضل وکرم سے آج پوری ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں