221

چترال کے ہونہار اور قابل فخر فرزند مفتی محمد نواز شریف نے ایم فل کے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

لاہور ( نمائندہ )چترال کے ہونہار اور قابل فخر فرزند مفتی محمد نواز شریف نے ایم -فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔تفصیلات کے مطابق مفتی محمد نواز شریف ساکنہ ( تریچ اپر چترال) نے یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں بعنوان ” چترالی ادب میں منظوم سیرت نگاری کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ “زیر نگرانی ڈائریکٹر سیرت چیرمین ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا خالد مدنی، اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ موصوف دینی و عصری تعلیم میں حسین امتزاج رکھتے ہیں۔ موصوف نے اپنی اس کامیاب تعلیمی سفر کو اللہ تعالی کا احسان عظیم، اپنے اساتذہ کرام کی محنت ،والدین، فیملی،عزیز و اقارب اور اپنے چاہنے والوں کی دعاو¿ں کا نتیجہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں