208

معروف قانون دان اورسابق صدرچترال بارایسوسی ایشن غلام حضرت انقلابی مختصرعلالت کے بعدڈDHQہسپتال چترال میں انتقال گرگئے

چترال(نامہ نگار)معروف قانون دان اورسابق صدرچترال بارایسوسی ایشن غلام حضرت انقلابی مختصرعلالت کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں انتقال گرگئے ہیں۔انہیں گذشتہ روزتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق وہ برین ہیومریچ میں مبتلاتھے ۔جس کی علاج جاری تھاکہ گذشتہ رات انتقال کرگئے ہیں ۔ڈاکٹروں نے انہیںپشاورریفرکئے تھے مگرراستہ بندہونے کی وجہ سے انہیں پشاورنہیں پہنچایاجاسکا۔غلام حضرت انقلابی معروف قانودان ہونے کے ساتھ ایک سیاسی شخصیت کے بھی مالک تھے۔اپنے دورصدار ت میں انہوں نے چترال کے لئے گران قدرخدمات انجام دی ،ان کی کوششوں سے چترال کے لئے جوڈیشنل کمپلیکس کی منظوری سرفہرست ہے۔غلام حضرت انقلابی ایک خوش باش ،ملنساراوراپنے نام کے قول ایک انقلابی شخصیت کے مالک تھے ۔اللہ تعالیٰ ا نہیں اپنے نیک بندوں میں شمارکردیں ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں