188

اپر چترال بونی بازار میں آٹے کو کوئی بحران نہیں۔صدر تجار یونین محمد شفیع

بونی(ذاکرذخمی) صدر تجار یونین بونی اپر چترال محمد شفیع اپنے ایک بیان کے ذریعے وضاحت کی ہے کہ اپر چترال بونی بازار میں آٹے کا کوئی بحران فی الوقت نہیں ہے تاجروں کے پاس ضرورت کے مطابق آٹے موجود ہیں۔یہاں کسی کو کوئی مصنوعی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تا ہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹور بونی میں اشیاء خورد و نوش کی موجودگی کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کو حکومتی پیکیج سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے جہاں آٹے اس وقت موجود نہیں ہے اور عوام حکومت کے اغلان کردہ پیکج سے محروم ہیں۔جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں