224

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل کی میٹنگ کو موثر بنایا جائے گا۔ تحریکِ تحفظ حقوق اپر چترال

بونی(نمائندہ آوازچترال) بجلی کی ناروا اور نا قابلِ برداشت لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریکِ تحفظ حقوق اپر چترال کی کال پر کل ۰۲ جنواری کو اپر چترال سطح پر ایک بھر پور میٹنگ بونی میں منعقد ہوگی ۔ اس میٹنگ کو موثر اور فیصلہ کن بنانے کے لیے حکمتِ عملی مرتب کرنے کے عرض آج تحریک کے اراکین کا ایک کارنر میٹنگ اپر چترال بونی میں منعقد ہوا جس میں بونی سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ ہر سرما کے موسم میں محکمہ بجلی مختلف حیلے بہانوں سے اپر چترال کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی صورت میں سزا دے رہی جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔کبھی پاور کا بہانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی ٹرانسفامر کا۔ان کا یہ بہانے ختم ہونے کے نام نہیں لیتے اور عوام اس ریکارڈ سردی میں مصیبتیں جھیل رہے ہیں۔ اس سلسلے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپر چترال سطح کے اس میٹنگ میں موثر اور جامع فیصلہ کیا جائے گا جو کہ فیصلہ کُن ہوگا۔ یاد رہے کہ حالیہ شدید برف باری کے بعد اپر چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نا قابلِ برداشت حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ جس سے صارفینِ بجلی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اگر اس مسلے کی حل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو شدید ردِ عمل ظاہر ہونے کا حدشہ دیکھائی دے رہی ہے۔ میٹنگ میں تنظیم کے سنئیر نائب صدر رحمت سلام لال، شاہ نظار لال، ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی،جنگ عظیم،نوجوان سیاسی و سماجی قیادت پرویز لال،سابق یو۔سی ناظم سلامت خان،سابق یوتھ کونسلر عبد الجبار،سابق کونسلر میر محمد میریؔ، امجد وغیرہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں