302

جمعہ کے خطبات میں چترال پولیس افسران کی منشیات فروشی میں ملوث افراد کی نشاندہی اور روک تھام کی اپیل

چترال  )ڈسٹرکٹ اپر اور لوئر چترال میں پولیس افسران نے چترال کے جامع  مسجدوں میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے نمازیوں سے اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے خطبات میں ضلع اپر اور لوئر چترال میں چترال پولیس کے آفسران نے نمازیوں سے جمعہ کے خطبات کے دوران  منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے علاوہ دیہی سطح پر اصلاحی مہم چلانے کی اپی

ل کی۔خود ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض خان (PSP) نے شاہی مسجد چترال میں جمعہ کے خطبے کے دوران نمازیوں سے اپنے بیان میں کہا کہ چترال ایک پرامن ضلع ہے اور چترال کے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں چترال کے عوام چترال پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس کے علاوہ گاوں کے سطح پر اصلاحی مہم چلائیں تاکہ چترال کے خوبصورت معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

Image may contain: 8 people, people sitting and indoor

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں