419

انٹی کرپشن چترال نے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر سے 21لاکھ 10ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں داخل کر دیے ۔

چترال ( محکم الدین ) انٹی کرپشن چترال نے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر سے 21لاکھ 10ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں داخل کر دیے ۔ سرکل آفیسر انٹی کرپشن چترال عبدالمعروف نے میrڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن و اے ڈی سی پشاور کی ہدایت پر بحوالہ اوپن انکوائری نمبر 4;47;17انسپکٹر محکمہ خوراک چترال پی آر سی دروش کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ اور ثابت ہونے پر مبلغ 21لاکھ 10ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں داخل کر دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انسپکٹر پی آرسی دروش کے خلاف 2017 میں انکوائری کا آغاز کیا گیاتھا ۔ جو کہ اُن کے خلاف ثابت ہوا ۔ جس پر اُن سے مذکورہ سرکاری رقم ریکور کی گئی ۔ سرکل آفیسر کے مطابق یہ وہ رقم ہے ۔ جو سرکاری گندم کی فروخت کے بعد سرکاری خزانے میں جمع نہیں کئے گئے تھے ۔ اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں