274

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چترال میں احتجاجی ریلی سمیت کئی پروگرام

چترال ( محکم الدین ) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چترال میں احتجاجی ریلی سمیت کئی پروگرام منعقد ہوئے ۔ جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سرکاری آفیسران سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ چترال بازار میں زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ۔ کہ ہندوستان کی تقسیم کشمیر کی آزادی کا نقطہ آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کشمیریوں کی قربانی کسی صورت رائیگان نہیں جائے گا ۔ اور مودی کی شہریت سے متعلق حالیہ متنازعہ بل اس کو لے ڈوبے گی ۔ جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی نوید ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے اسلاف نے جنگ آزادی 1948میں بھی ڈوگرہ فوج کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ اور وہ جذبہ آج بھی چترال کے ہر بچے جوان اور بوڑھے کے دل میں موجزن ہے ۔ اورچترال کے کشمیر کے ماوں ،بہنوں ،بیٹیوں کو اس طرح ظلم و بربریت کا شکار نہیں ہونے دیں گے ۔ اور ان کی مالی ،سیاسی،اخلاقی ہر قسم کی مدد جاری رہے گی ۔ آزادی کشمیر کے حوالے سے ایک سمینار گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں اسامہ احمد وڑائچ اکیڈمی کے زیر انتظام منعقد ہوا ۔ جس میں طلبہ نے تقاریر کے ذریعے کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جبکہ چترال کے معروف ادبی تنظیم انجمن ترقی کھوار کے زیر اہتمام ٹاون ہال چترال میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں شعرا نے اپنے کلام کے ذریعے کشمیر پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا ۔ اور کشمیری بہنوں بھائیوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں