296

برطانیہ کے شاہی خاندان کا والہانہ استقبال کے لئے انتظامات کرنے پر ڈی سی لوئر چترال نوید احمد شکریہ

برطانیہ کے شاہی خاندان نے ضلع ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کا شاہی خاندان کے افراد کے والہانہ استقبال کے لئے انتظامات کرنے پر اُن کاشکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہزادی ڈیانا کے دورہ سے متعلق تصاویر پر مشتمل البم کے تحفے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔برطانیہ کے شاہی خاندان نے ضلع لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کو اظہار تشکر کا خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ چترال میں شاہی خاندان کے والہانہ استقبال پر شاہی خاندان اُن کے مشکور ہیں۔دورے کے موقع پر اطمینان بخش انتظامات کیے گئے تھے۔خط میں کہا گیا کہ عوام ِچترال کی محبت اور اعلیٰ انتظامات کے سبب ان کا دورہ یادگار بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں