254

جامعہ چترال نے بی اے سپلمنٹر ی امتحانات برائے 2019کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چترال(پ۔ر) یونیورسٹی آف چترال نے بی اے سپلمنٹری امتحانات برائے2019 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ کنٹرولرامتحانات کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ امتحانات کا انعقاد دسمبر کے آخری عشرے میں کیا گیا تھا۔ جمعہ14فروری کو جامعہ کے شعبہء امتحانات میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں نتائج کا اعلان کیاگیا جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر بخاری نے انتہائی کم وسائل کے ساتھ جدید خطوط پر سافٹ وئیر کے ذریعے نتائج مرتب کرنے پر شعبہء امتحانات اور آئی۔ٹی سیکشن کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ مذکورہ نتائج جامعہ کے چترال کے ویب سائٹ https://uoch.edu.pk/index.php/examinations/results/ پر رول نمبر یا امیدوار کے نام کی اندراج کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔جبکہ ڈی ایم سی امیدواروں کی طرف سے درج کردہ پتوں پربذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں