378

ڈی ایچ ڈی سی آفس چترال میں ڈی ڈی اوز کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیر اہتمام پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی (PHSA) پشاورکی تعاون سے ڈی ایچ ڈی سی آفیس چترال میں ڈی ڈی اوز کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔ورکشاپ میں چترال کے بھرکے ڈی ڈی اوز،ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ورکشاپ میںجنرل فائنانشل مینجمنٹ رول،رول مینجمنٹ،ریسوس آف مینجمنٹ ایکٹ1973،پروکیورمنٹ،اپائمنٹ پروموش،ٹرانسفر اوردیگرموضوعات پر پروگرام سہولت کارسابق ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹراسراراللہ،سابق ڈسٹرکٹ فنانس افیسر چترال افسرعلی نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی ایچ اواپرچترال ڈاکٹرشہزادہ حیدرالملک نے کہاکہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں اس طرح کے تربیتی ورکشاپ کی اشدضرورت ہے اس ورکشاپ سے سیکھنے کوہمیں بہت کچھ ملا۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال میں نئی سیٹ اب کےلئے اس طرح کے ورکشاپ بہت ضروری ہے اور لوئراسٹاف کے لئے بھی اس طرح کے ٹریننگ کی ضرورت ہے تاکہ تسلی بخش طریقے اپنے فرئض منصبی انجام دیں سکیں۔ اگر وہ اپنے ہر منصب کے ساتھ منصفانہ برتاورکھے گا ، یعنی وہ ہر منصب میں اپنی قائدانہ اور منتظمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اپنے سے وابستہ توقعات پر پورا اترے گا۔اس موقع پر ڈی ایچ اولوئرچترال ڈاکٹرمجیب الرحمن،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹرششمیم ،ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال دروش ڈاکٹرشہزادہ  ضیاءالملک،ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹرشہزاہ فیض الملک  ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد،شاکرالدین اوردیگرنے شراکاءورکشاپ سے خطاب کیے۔پروگرام کے اخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں