1,551

آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے چترال میں ریجنل منیجر معراج الدین کو ترقی دے کر خیبر پختونخو ا ور پنجاب کا ریجنل ہیڈ تعینات

چترال (ڈیلی چترال نیوز ) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے چترال میں ریجنل منیجر معراج الدین کو ترقی دے کر خیبر پختونخو ا ور پنجاب کا ریجنل ہیڈ تعینات کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ آغا خان ایجوکیشن سروس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ معراج الدین کینیڈا کی ایک معروف یونیورسٹی سے منیجمٹ کا کورس اور کراچی یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ایم۔ فل بھی کرچکے ہیں۔جولائی 2018ء سے چترال میں اے کے ایچ ایس کے ریجنل منیجر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے ادارے کی ترقی نمایان ہوگئی ہے جوکہ ان کی قابلیت اور انتظامی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں