411

بریسٹ فیڈ نگ سے ماں اور بچے کی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں /ڈاکٹرمحمدنذیر/ گائیکالوجسٹ ڈاکٹرشہلہ پروین

چترال (نامہ نگار)ماں کادودھ نو مو لود کے لیے سب سے مناسب ترین غذا ہے۔ماں کے دودھ کا کوئی نعم البدل نہیں ہو تا۔ ماں کے دودھ میں تمام ضروری غذائی اجزاء موجود ہو تے ہیں جو ایک بڑھتے ہو بچے کے لیے ضروری ہو تے ہیں۔اس طرح کے موضوعات پرورکشاپس محکمہ صحت کے اسٹاف کے لئے انتہائی ضروری ہے جس کادائرہ کاردوسرے ہسپتالوں تک بڑھاناجائے اورصحت سے متعلقہ تمام اسٹاف کوایسے ٹریننگ میں شامل کیاجائے۔ان خیالات کااظہارمہمان خصوصی ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹرمحمدنذیرنے سٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیر اہتمام پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی (PHSA) پشاورکی تعاون سے ڈی ایچ ڈی سی آفس چترال میں Essential New Born Care(ENC)کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ ورکشاپ خاص کرماں اوربچے کی نگہداشت کرنے والی صحت کے شعبے سے منسلک ڈاکٹرز،ایل ایچ ویز اورنرسوں کے لئے رکھی گئی تھی۔اس موقع پرEssential New Born Care(ENC)،بربست فیڈنگ اوردیگرموضوعات پرروزشنی ڈالتے ہوئے پروگرام سہولت کارچلڈرن اسپیلشٹ ڈاکٹرگلزاراحمداورڈبلیوایم او ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال گائیکالوجسٹ ڈاکٹرشہلہ پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بریسٹ فیڈ نگ سے ماں اور بچے کی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ماں کا دودھ نہ صرف بچے کے لئے مفید ہے بلکہ ماں کی اپنی صحت کے لئے بھی کار آمد ہے۔بچے کو دودھ پلانے کے فوائد میں بچے کا صحت مند ہونا، بیماریوں سے حفاظت، ہڑیوں کی مضبوطی، پیدائش کے بعد موت کے امکانات میں کمی، ماں کے غیر ضروری وزن میں کمی، زچگی کے بعد پیدا ہونے والی پیجیدگیوں کا بروقت رفع ہوجانا، چھاتی کے کینسر کے امکانات کا کم ہونا، ممتا کی قوت میں اضافہ، عموما خواتین کو درپیش صحت کی شکایات میں کمی واقعہ ہونا، خاندانی منصوبہ بندی میں مددگار، بچے کے لئے سب سے آسان طریقہ خو راک اوربازار کے دودھ یا خوراک سے متعلق غیر ضروری اخراجات کی بچت شامل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹرچترال ڈاکٹرارشاد احمداورسپرڈنڈنٹ ڈی ایچ ڈی چترال شاکرالدین نے کہاکہ سٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال محکمہ صحت سے متعلقہ تمام اسٹاف کے لئے دائرہ کاربڑھانے کے لئے اس طرح کے تربیتی ورکشاپس کاانعقاد کررہے ہیں۔پروگرام کے آخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں