502

کوشٹ گاؤں سے سنوغر جانے والی جیپ کو سنوغر کے قریب پہنچنے پر حادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) جمعرات کی صبح اپر چترال کے کوشٹ گاؤں سے سنوغر جانے والی جیپ کو سنوغر کے قریب پہنچنے پر حادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی ہوگئے جن میں ماں باپ سمیت بچے اور بچیاں شامل ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق ڈرائیور شہزادہ عمران ولد محمد شریف اپنے فیملی کو لے کر تعزیت کے لئے سنوغرجارہا تھاکہ ان کی گاڑی حادثے سے دوچار ہوئی جس کے نتیجے میں محمد ظاہر خان جان بحق ہوئے جبکہ شہزادہ عمران کی بیوی فوزیہ، بیٹی سونیہ اور دوسرے رشتہ دار غفور حیات ولد حیات، توقیر خان ولد مراد، ناہیدہ زوجہ سمیع اللہ زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ کی وجہ غفلت ہے جس پر ڈرائیور کے خلاف دفعہ 279کے تحت مقدمہ دائر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں