237

چترال ٹاون ہال میں جمعیت طلباء اسلام ضلع لوئر چترال کے زیر اہتمام طلبہ کنونشن کا انعقاد

چترال/جمعیت طلباء اسلام ضلع لوئر چترال کے زیر اہتمام طلبہ کنونشن ٹاون ہال چترال میں منعقد ہوا۔کنونشن سے جمعیت علماء اسلام کے سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، سابق سینئر نائب صدر جمعیت طلباء اسلام صوبہ کے پی کے حافظ اظہر اقبال، عبدالحلیم صدر جے ٹی آئی چترال اور اسدالرحمان ڈپٹی سیکرٹری جے ٹی آئی چترال نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج کے فرائض کرم الہی ڈپٹی سیکرٹری دوئم نے انجام دیا
عبدالناصر نائب صدر جے ٹی آئی چترال نے قرارداد پیش کیا اس قرارداد کے زریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت گرلز ڈگری کالج دروش میں آسامیوں کی سیکشن کرکے کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کرے۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ گرلز ڈگری کالج چترال اور بوائز ڈگری کالج کے طلبہ و طالبات کیلئے مزید بسوں کی منظوری دے۔ایک اور قرارداد میں بوائز ڈگری کالج چترال میں زیر تعمیر مسجد کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈ کا مطالبہ کیا گیا اور چترال میں مستقل طور پر بورڈ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا
کنونشن میں یونیورسٹی آف چترال، ڈگری کالج چترال و دیگر کالجز اور مدارس کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔مولانا سمیع الحق کے دعاء کلام سے کنونشن اختتام پزیر ہوا۔آخر میں طلباء کیلئے ریفرشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں