286

چترال کے اڈٹ اینڈ اکاءونٹس ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج چودھویں روز میں داخل

چترال ( نمائندہ) چترال کے اڈٹ اینڈ اکاءونٹس ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج چودھویں روز میں داخل ہو گئی ہے ۔ تاہم احتجاج کے حوالے سے حکومتی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ جبکہ اس ہڑتال سے ملازمین ، عوام اور مختلف اداروں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے ۔ بدھ کے روز چیرمین عبدالقادر اور جنرل سیکرٹری فضل حق کی قیادت میں اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین نے زبر دست احتجاج کیا ۔ اس موقع پر خطاب کے دوران چیرمین عبدالقادر نے اپنے مطالبات دوہراتے ہوئے کہا ۔ کہ پے اینڈ الاءونس کے امتیازی فرق کو فوری ختم کیا جائے ، ٹائم سکیل پروموشن اور تمام زیر التوا ڈی پی سی ایس پر فوری پرو موشن کئے جائیں ۔ اے جی آر اور اے جی دفاتر کی ڈیپارٹمنٹلائزیشن کی روکی جائیں ۔ سلیکشن گریڈ پروموشن اور کلاس فور ملازمین کے پروموشن کوٹہ میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ، کہ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس ملازمین کا کوئی پُرسان حال نہیں ۔ گذشتہ چودہ دنوں سے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے ۔ لیکن حکومت کی طرف سے ہمار ے جائز مطالبات کی شنوائی نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا ۔ کہ بیس مارچ تک اُن کے مطالبات منظورکئے جائیں ۔ تاکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکءونٹس کے ملازمین احتجاج ختم کرکے دوبارہ اپنے دفتری امور شروع کر سکیں ۔ بصورت دیگر وہ صوبائی قیادت کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے ۔ اور تمام حکومتی مشینری کو بلاک کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بند کریں گے ۔ اور احتجاج اُس وقت تک جاری رکھیں گے ۔ جب تک مطالبات منظور نہیں کئے جاتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں