278

صوبائی حکومت نے جنوری سے مارچ تک پولیو مہم کے رضاکاروں کو 250روپے کے حساب سے اضافی رقوم کی ادائیگی کے لئے تفصیلات طلب کر لی

پشاور۔صوبائی حکومت نے جنوری سے مارچ تک پولیو مہم کے رضاکاروں کو 250روپے کے حساب سے اضافی رقوم کی ادائیگی کے لئے تفصیلات طلب کر لی ہے پولیو مہم میں حصہ لینے والے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی ویجیز میں 250روپے کے اضافہ کی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے اس اضافی رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار واضح کرنے کے لئے طریقہ کار مرتب کرنا شروع کر دیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تمام اضلاع سے فرنٹ لائن پولیو ورکر کو اضافی ویجز دینے کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہے کہ کس کس ضلع کو کتنا کتنا فنڈ درکار ہے تاکہ اس کے مطابق فنڈ جاری کیا جا سکے صوبے میں رواں سال کے دوران پولیو کے کیسز کی تعداد 21تک پہنچ چکی ہے تاہم ا س میں مزید اضافہ کے خدشات بھی ہیں دنیا بھر میں ختم ہونے والی پولیو وائرس ٹو کے اب تک صوبے میں 13کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں