355

دروش ایلمنٹری کالج، ہائی سکینڈری سکول اور دروش کالج کے کمروں کو قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ کے طور پر تیار کر لی

چترال (محکم الدین) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن دروش کے زیر انتظام دروش ایلمنٹری کالج، ہائی سکینڈری سکول اور دروش کالج کے ستائس کمروں کو پشاور اسلام آباد کراچی سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ کے طور پر تیار کر لیا گیاہے۔ جہاں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الحق اور انجینئر ٹی ایم اے فیصل نے قرنطینہ اپنی نگرانی میں تیار کیا۔ اور اُس کی صفائی ستھرائی کے بعد بیڈ لگوائے۔ اس موقع پر انجینئر فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قرنطینہ سے اُن لوگوں کو سہولت ملے گی جو باہر سے چترال میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے شہروں میں لاک ڈاؤن کے خطرے کے پیش نظر بڑی تعداد میں چترال سے تعلق رکھنے والے افراد نے چترال کی طرف آنا شروع کر دیا ہے۔ اور باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اپیل کے وہ ہر صورت چترال آنے پر مصر ہیں۔ ایسے میں مشتبہ لوگوں کو قرنطینہ اور آئسولیشن میں رکھنے کیلئے یہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں