Site icon Daily Chitral

ماضی کی نسبت آج کا پاکستان خوشحال ہے،وزیراعظم نواز شریف

ساہیوال:وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے منصوبے بہت بہت جلد مکمل کرکے ناقدین کا منہ بند کریں گے،جس رفتار سے منصوبے جاری ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں،ماضی کی نسبت آج کا پاکستان خوشحال ہے اور ہم منصوبے جلد مکمل کر کے ایک نئی روایت قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کے افتتاح کی تقریب مین کیا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبوں کی شفافیت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن ہوتی رہی ہے لیکن ہم نے ایمانداری سے کام کیا ۔بجلی کی تکمیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا انہوں نے بتایا کہ کہ ایک وقت تھا جب بھارت سے بجلی لینے کی باتیں ہوتی تھی۔ان کا کہناتھا کہ پہلی حکومت ہے جس نے پاکستانی عوام کاپیسے کو صحیح طرح استعمال کیاہے ،منصوبے بر وقت اور کم لاگت سے لگائے جار ہے ہیں ،3600میگاواٹ کے تین منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے ،منصوبے مکمل ہونے پر صرف بجلی کی قلت ہی پوری نہیں ہوگی بلکہ بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی آ ئے گی ،ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کی تعریف تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ وقت میں منصوبوں میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،اورنج لائن منصوبہ پاکستان کیلئے ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ،جے ایف تھنڈر پاکستان اور چین کی مخلص دوستی کی بہترین مثال ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اگر دھرنہ ہوتا تو کئی منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ،دھرنہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا لیکن ہم رکاوٹوں سے گھبراتے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان لو گوں کو جانتے ہیں جو اسمبلی میں موٹروے کی مخالفت کرتے تھے لیکن اب اس کی واہ واہ کرتے ہیں۔

Exit mobile version