346

تمام رضا کارپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے کرونا وائرس کے لئے اختیاطی تدابیر آگاہی مہم شروع کریں۔چیف وارڈن سول ڈیفنس چترال محمد فاروق اقبال

چترال(بشیر حسین آزاد)چیف وارڈن سول ڈیفنس چترال محمد فاروق اقبال نے تمام رضاکاروں کو اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے کرونا وائرس کے لئے آگاہی مہم شروع کریں جس میں سب سے پہلے اختیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پھیلائے اور اپنے علاقے کے تمام علماء اور مساجد کی امام صاحبان سے ملکر اُنکو بھی تاکید کریں کہ وہ آگاہی مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔اور حکومت کی طرف سے کی گئی اختیاطی تدابیر اور اقدام کی پاسداری کریں اور اس مہلک وائرس سے اپنے ملک،اپنے علاقے کو ملکربچائیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان نمبروں کنٹرول روم0943-412519چیف وارڈن سول ڈیفنس03429991555سی ڈی او چترال03455646083 پر رابطہ کریں۔۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ مل کر اس عظم کو نبھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں