254

ڈپٹی کمشنر اپرچترال شادسعودنے مختلف علاقوں میں بنائے گئے قرنطینہ (عافیت گاہوں) کا دورہ

اپرچترال (نمائندہ ڈیلی چترال)ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود نے ڈی،پی،او اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان،سب ڈویثرنل پولیس آفیسر مستوج، ٹی،ایم،او مستوج اور تحصیلدار مستوج کے ساتھ اپر چترال کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے قرنطینہ (عافیت گاہوں) کا دورہ کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ آفیسران کو ہر ممکن سہولیات یقینی بنانے اور کسی بھی کمی بیشی کو پورا کر نے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ اس دوران انہوں نے ان عافیت گاہوں کے لئے آنے والے مختلف routes کا بھی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں