366

بونی میں مختلف علاقوں سے آنے والے 75افرادکااسکریننگ کرکے گھروں کوبھیج دیا جن کی ابتدائی رپورٹ درست تھے/اے اے سی معظم خان

چترال (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاد سعود کے ہدایت پرگذشتہ روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اورڈاکٹرسردارنوازخان نے مختلف علاقوں سے آنے والے 75افرادکااسکریننگ کرکے گھروں کوبھیج دیا جن کی ابتدائی رپورٹ درست تھے۔اورہدایت کی 14دن تک گھروں میں الگ کمرے میں رہیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگرخدانخواستہ کوئی مشتبہ افرادکی نشاندہی ہوجائے توفوری طورپرمتعلقہ قرنطینہ (عافیت گاہوں) اورضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔اورباہرسے آئے ہوئے افراد کو14دنوں تک گھروں میں الگ کمرے میں رکھیں۔اس سلسلے میں حکومت سے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس پھیلنے کی پیش نظر حکومت نے جوفیصلہ کیا گیا ہے اس لیے مقامی افراد ہمارے ساتھ تعاون کرکے ہر قسیم اجتماع۔گھروں سے نکلنے اور نکل و حرکت سے اجتناب کریں کیوں کہ کرونا وائرس ایک بین الاقومی وبائی مرض ہے اس کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں