289

عشریت کے مقام پر کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل ۔ ٹی ایم او مصباح الدین

دروش ( نمائندہ خصوصی) ٹی ایم ا ے دروش  نےصوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے  کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چترال کی گیٹ وے  عشریت کے مقام پر  تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے اور باہر سے آنے والوں کو   اسکریننگ ٹیسٹ کرائے جائیں۔ ٹی ایم او دروش مصباح الدین مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر  اور  کرونا وائرس سے متعلق آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔ کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور ٹی ایم او دروش  کی جانب سے مکمل پلان ہے  جس میں پہلے مرحلے میں تحصیل دروش کے مقام پر قرنطینہ  کو چراثم کش اسپرے، مختلف مقامات پر ہینڈ واش ،صفائی کیلئے صابن،ہینڈ سینائزر وغیرہ  مہیا کر رہے ہیں۔ اب چونکہ عشریت کا مقام انتہائی حساس ہے جہاں سے  لوگ دوسرے علاقوں سے داخل ہو رہے ہیں ان کی اسکریننگ  اور کورو نا وائرس  کی روک تھام کیلئے  ٹی ایم اے دروش خصوصی انتظا م کر رہی ہے جہاں میڈیکل اور ٹی ایم اے دروش کے اسٹاف ڈیوٹی سر انجام دیتے آرہےہیں۔ مصباح الدین کا مزید کہنا ہے کہ کورونا  کے خلاف جنگ صرف اسی صورت میں جیتی جاسکتی ہے کہ جب تما م شہری صفائی کے اصولوں کو اپنا تے ہوئے حکومتی احکامات  اور اقدامات پر پوری طرح عمل در آمد کو یقینی بنائیں اس لیے تمام شہری حفاظتی تدابیر کو اختیار کرتے  ہوئے کورونا کے خاتمے کیلئے اپنا  کر دار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں