267

ٹی ایم اے دروش  کے زیر انتظام  دروش  بازار میں جراثم کش اسپرے سے صفائی۔

دروش (نمائندہ خصوصی ) تحصیل میونسپل  ایڈمینسٹریشن  دروش نے  بدھ کے روز دروش بازار میں کورنا وائر س کی روک تھام اور صفائی کو مد نظر رکھتے ہوئے جراثم کش اسپرے  سے پورے بازار کو اسپرے کر دیے گیے۔ تحصیل میونسپل آٖفیسر مصباح الدین  کی ہدایت پر  دروش بازار ، مارکیٹس، آڈہ اور دیگر ایسے علاقہ جات جہاں لوگوں کی آمدورفت ہو،  میں جراثیم کش اسپرے  شروع کردیا ہےجبکہ درو ش بازار میں  جراثیم کش اسپرے مہم جاری رہے گا  اور اس مہم کو مرحلہ وار مسلسل جاری رکھا جائے گا۔مصباح الدین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں حکومتی ہدایت پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے دروش  کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس ایک وبا ہے اور جو اس وقت تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور جب کبھی کہیں کوئی وبا پھیل جاتی ہے تو وہاں حالت جنگ کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔لہذا  ماسک کا استعمال  اور دیگر ضروری ہدایت پر عمل کر کے کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ مصباح الدین نے  اپیل کی ہے  کہ بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے پھرنے سے گریز کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کرونا وائرس سے بچا سکتا ہے  اور عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دتیا ہوں۔ اس طرح خود بھی وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں اور دوسروں  کو اس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں