284

ڈی سی اپرچترال شاہ سعود اورایم پی اے مولاناہدایت الرحمن لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے مسافروں کے لئے بنائے گئے مختلف قرنطینہ(عافیت گاہوں) کا دورہ

اپرچترال (نامہ نگار)ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود بہمراہ مولانا ہدایت الرحمان ممبر صوبائی اسمبلی، محمد ریاض خان اے،سی مستوج ایٹ بونی، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج کے ساتھ لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے مسافروں کے لئے بنائے گئے مختلف قرنطینہ(عافیت گاہوں) کا دورہ کئے۔ عافیت گاہوں میں موجود لوگوں سے ملے۔ ان کی خیریت دریافت کی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور تمام سہولیات بشمول بسترے، کھانے پینے کا انتظام اور تمام تر سہولیات کو تسلی بخش پایا اور انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ اس دوران ایم،پی،اے صاحب نے بھی لوگوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ ان کے لئے بنائے گئے تمام سہولیات کو تسلی بخش پائے۔ عافیت گاہوں میں گلگت سے آئے ہوئے کوئی 21لوگ موجود ہیں جن کو لاسپور میں بنائے گئے عافیت گاہ شفٹ کرنا چاہتے تھے مگر ا انہوں نے یہ کہہ کر وہاں جانے سے انکار کئے کہ یہاں سہولیات سے مطمئن ہیں اور مکمل طور پر فارغ کرنے تک وہ یہاں خوشی سے رہنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں