چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان نے چترال سے باہر رہائش پذیر چترالی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جہاں پر قیام پذیر ہیں ، آئندہ تین ہفتوں تک چترال آنے کی کوشش نہ کرے تاکہ چترال کرونا وائرس کے مہلک خطرے سے محفوظ رہے اور یہی ان کا اپنے علاقے پر احسان اور ذمہ دار شہری ہونے کا عملی ثبوت ہوگا ۔ اتوار کے روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، چترال پولیس اور چترال سکاوٹس کرونا وائر س سے نمٹنے کے لئے ایک پیج پر ہیں اور بہترین عوامی مفاد میں ہر وہ قدم اٹھارہے ہیں جواس دورافتادہ علاقے کو اس مہلک وائرس سے بچائے رکھنے کے لئے ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت چترال میں کرونا وائرس پھیلانے کے حوالے سے باہر سے آنے والے وہ لوگ رسک ہیں جوکہ اس وقت اس علاقے کو وائر س سے پاک سمجھ کر وائرس سے متاثر علاقوں سے یہاں واپس آنا چاہتے ہیں اور ملک کے دیگر اضلاع میں تبلیغ جماعت اور خصوصاً رائیونڈ مرکز سے آنے والے تبلیغی حضرات بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چترالی عوام سے بار بار اپیل کے باوجود روزانہ 100کے لگ بھگ افراد لواری ٹنل کے راستے چترال آرہے ہیں جن کو واپس بھیجنے کی بجائے ان کی عشریت کے مقام پر اسکریننگ کرکے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ دروش اور چترال شہر میں قائم قرنطینہ میں منتقل کرتے ہیں تاکہ پروٹوکول کے مطابق چودہ دن تک ان کی نگرانی کی جاسکے ۔ انہوں نے کہ ایسے مسافروں کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے بارے میں کوئی معلومات خفیہ نہ رکھے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ دفعہ 144پر دل وجان سے عمل کرے اور اپنے آپ کو تین ہفتوں تک گھروں میں محدود رکھے تاکہ ہم چترال کو کرونا وائر س سے پاک ضلع قرار دینے کے پوزیشن میں ہوں ۔ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کے سربراہان نے کہاکہ چترال میں غذائی قلت کا کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی روزمرہ کے اشیائے ضرورت کی کمی کا سامنا ہے اور ہمارے پاس کم از کم چالیس دنوں کے لئے کافی خوراک کا ذخیرہ موجود ہے ۔ انہوں نے دفعہ 144خلاف ورزی کرنے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ ضرورت پڑنے پر وہ کوئی بھی سخت قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سول سوساءٹی کو آگہی دینے کے لئے چترال سکاوٹس کے ساتھ مل کر چترال کے کونے کونے میں پہنچ رہے ہیں اور غیر ضروری اجتماعات کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں ۔ اجلاس میں شریک میجر عثمان نے چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل علی ظفر