247

لاک ڈاؤن، گلگت بلتستان میں چترال کے کئی افراد پھنس گئے

غذر (محبت دانش سے) لاک ڈاؤن، گلگت بلتستان میں چترال کے کئی افراد پھنس گئے۔ کئی افراد لوگوں کے گھروں میں قیام پذیر ہیں۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے لوگوں کی منتقلی کے لیے پلان نہیں بنایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی افراد اپنے گھروں کو نہ جاسکے۔ چترال انتظامیہ گلگت بلتستان میں موجود چترال کے باشندوں کی واپسی کے لئے اقدامات نہیں کررہی جس کی وجہ سے کئی افراد گلگت بلتستان میں پھنس گئے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ چترال انتظامیہ ان افراد کے ساتھ رابط کریں سیکنگ کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں